کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کے مقدمے میں حتمی دلائل کے لئے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان امجد حسین،ایاز،رحیم سواتی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے مقدمہ میں حتمی دلائل کےلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر کردی،مدعی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیس ایک ماہ میں نمٹانے سے متعلق کاپی موصول نہیں ہوئی،سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں ماتحت عدالت کو ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ پروین رحمان قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں،مقتولہ کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔