کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز 6 خیابان سحر میں پیش آیا۔ سکیورٹی گارڈ کی شناخت42 سالہ صدر السلام کے نام سے ہوئی۔ متوفی سیکیورٹی گارڈ نجی ہاؤسنگ سکیم میں میڈیکل سینٹر پر تعینات تھا۔لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔