سکھر: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کرکے دریا برد کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ روہڑی کے قریب ملزم عبدالحمید جاگیرانی نے 17 سالہ بیٹی روشنہ کو کاری قرار دیکر قتل کر دیا۔ ملزم نے بیٹی کا قتل کرنے کے بعد لاش دریا میں پھینک دی تھی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد پولیس نے لاش دریا سے برآمد کرکے تحویل میں لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔