کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او خروٹ آباد بابر بلوچ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔ گزشتہ روز دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا