کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر 2 ٹی اینڈ ٹی فلیٹس میں خودکشی کرنے والی خاتون کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی، متوفیہ خاتون نے خودکشی سے قبل اپنی دوست کو روتے ہوئے کیے آڈیو میسجز منظر عام پر آگئے۔ جس میں متوفیہ ثوبیہ نے سچائی بتاڈالی۔
36سالہ متوفیہ ثوبیہ نے آڈیو میں بتایا کہ محلے کے کئی لڑکے ہیں جو ہراساں کررہے ہیں، میرا نمبر بانٹا گیا ہے، مجھے کالز کی جارہی ہیں ڈرایا جارہا ہے کہ کہتے ہیں ہم سے آکر ملو۔
متوفیہ ثوبیہ نے آڈیو پیغام میں اپنی دوست ست کہا کہ میں کیا ہوں کیا ایک گوشت کا ٹکڑا ہوں میری کوئی اہمیت نہیں ہے،ان لڑکوں نے جعلی نکاح کرکےمیری ویڈیو بنائی ہے اور پھروائرل کی ہے۔
متوفیہ نے اپنی دوست کو آڈیو پیغام میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو قدم اٹھانے جارہی ہے وہ اس کی زندگی کا اختتام ہوگا۔
واضح رہے گزشتہ دنوں متوفیہ خاتون نے اپنے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، ظاہری طور پر خودکشی کی وجہ کو اس کے شوہر کی بیروزگار سے جوڑا گیا تھا ،تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ آڈیو پیغام میں متوفیہ ثوبیہ کی جانب سے جن عناصر کی نشاندہی کی گئی انکے خلاف پولیس کیا کارروائی کرتی ہے۔