میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 28 غیر ملکی ماہی گیر گرفتار

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 28 غیر ملکی ماہی گیر گرفتار

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالی پانچ غیرملکی ماہی گیرکشتیوں کو تحویل میں لیاگیا۔ کشتیوں پر سوار 28 غیرملکی ماہیگیروں کو گرفتار کیاگیا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کیلئے گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ تمام غیرملکی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود میں غیرقانونی شکار کررہے تھے۔