کراچی: گزشتہ ہفتے پولیس ایکشن کے دوران 700 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی: گزشتہ ہفتے پولیس ایکشن کے دوران 700 سے زائد ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق شہر کے مختلف میں کارروائیاں کی گئیں جس میں سات سو سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ منشیات فروش ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 96 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 42 موٹرسائیکلیں اور 04 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔