لاڑکانہ میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں قتل، ملزم فرار، تحقیقات شروع

لاڑکانہ میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں قتل، ملزم فرار، تحقیقات شروع

لاڑکانہ کے گاوں عثمان شاہ میں ملزم بھائی عرفان جتوئی نے فائرنگ کرکے اپنی دو نوجوان بہنوں مقصودہ اور راحیلہ کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر عاقل پیر شیر تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی گئی دونوں بہنیں غیر شادی شدہ تھیں، ورثا واقعے کو گھریلو تنازعہ جب کے اہل علاقہ کاروکاری بتا رہے ہیں جس کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔