کراچی: منگھو پیر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 اغوا کار مارے گئے

کراچی: منگھو پیر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 اغوا کار مارے گئے

اغواکاروں کا تعلق بین الصوبائی اغوا برائے تاوان کے گروہ سے ہے۔ ملزمان اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دو مغوی بھی بازیاب کرالئے گئے۔ مغوی محسن مری اور ذوالفقار وسان کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔