متحدہ کی دو اہم شخصیات ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتی تھیں: گرفتار ٹارگٹ کلر کا انکشاف

متحدہ کی دو اہم شخصیات ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتی تھیں: گرفتار ٹارگٹ کلر کا انکشاف

ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر عمران نے دوران تفتیش انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ایم کیو ایم کی دو اہم شخصیات ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتی تھیں۔ دونوں سیاسی شخصیات ایم کیو ایم کے اہم عہدوں پر فائض رہی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دینے والے 1 سے 2 رہنما دوسری تنظیموں میں بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ دونوں حیدر آباد سے ٹاگٹ کلر عمران کے ہمراہ نعیم اور علیم نامی ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا۔