مردان: شوہر کی اندھا دھند فائرنگ سے بیوی اور بہن جاں بحق

مردان: شوہر کی اندھا دھند فائرنگ سے بیوی اور بہن جاں بحق

گڑھی کپورہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق علاقہ محب بانڈہ کے رہائشی عباس کی چار سال قبل آمنہ سے شادی ہوئی تھی، دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی۔ درمیانی شب مبینہ طورپر عباس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی آمنہ اور سولہ سالہ بہن منیبہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولہ آمنہ کے والد گل مجید کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔