احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) خاوند اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر 18 سالہ دلہن لڑکی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زہر پلا کر مار دیا۔
احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ جانووالہ میں یوسف نامی نوجوان نے کچھ عرصہ سال قبل 18 سالہ شائستہ نامی لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کی پسند کی شادی پر سسرالی نا خوش تھے آئے روز سسرالی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
لڑکی نے اپنے والدین سے صلح کے لئے خاوند کو کہا جس کا خاوند کو رنج ہوا اور والدین کے ہمراہ اس نے بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زہر پلا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی گردن ، ہاتھوں ، پشت سمیت پورے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، مقتولہ کے والد غلام نبی کی رپورٹ پر خاوند یوسف ، سسر شریف ، ساس نسیم مائی اور اس کے خاوند کے عزیز محمد حمید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مگر ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور گرفتار نہیں ہوسکے ۔متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔