مردان: (دنیا نیوز) پرانی عداوت پر ایک پٹرول پمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں چوکیدار سمیت 2 افراد زخمی ہوگٸے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھنڈے بازار میں چار ملزمان نے ایک پٹرول پمپ پرہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے زوردار دھماکا ہوگیا پمپ مالک نسیم خان کے مطابق ان کی ملزمان غلام حسین ۔عبدالرسول، عیسںی خان اور اشرف کےساتھ دشمنی چلی آ رہی تھی۔
وقوعہ کے وقت ملزمان نے دو گرنیڈ پیھنکے جس میں ایک گرنیڈ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دوسرا پھٹ نہ سکادھماکے کے نتیجے میں پمپ چوکیدارشاہد اور ایک گاڑی کنڈیکٹر واقف زخمی ہوگیا۔
املاک کو جزوی نقصان پہنچا، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی گٸی ہے۔ پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لٸے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔