ڈیرہ غازی خان : باڈر ملٹری پولیس نے لادی گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا

ڈیرہ غازی خان : باڈر ملٹری پولیس نے لادی گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا

ڈیرہ غازی خان میں جاری لادی گینگ آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،لادی گینگ کے رکن کو بارڈر ملٹری پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے رمضان نامی شہری کے اعضاء کاٹنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم اسماعیل ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہے.گرفتار ملزم سے مزید تفتیش پولیس نے شروع کر دی ہے۔