اسلام آباد: پولیس کیساتھ فائرنگ سے دوڈاکو گرفتار، 2 اہلکار زخمی

Published On 26 June,2021 06:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو ڈاکو گرفتار کر کئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون ون میں ڈاکو گھر میں گھسے اطلاع پر پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے جس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

دنیا نیوز نے جی الیون ون ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔فوٹیج میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں کی جانب سے دو گولیاں ماری گئیں ڈاکوؤں نے دوسرے پولیس اہلکار کو بھی گولیاں ماری گئیں۔ تاہم پولیس کئ مزید نفری پہنچنے پر جی الیون میں واردات کے دوران دو ڈاکوؤں زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ زرائع کے مطابق دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
 

Advertisement