کوئٹہ: کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ: کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، غیر ملکی سامان برآمد

کسٹمز ترجمان کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے نےخٖفیہ اطلاع پر پرانا کسٹم کے مقام کاروائی کرتےہوئے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سےبڑی تعدادمیں غیر ملکی کپڑےکے تھان، سگریٹس، ٹائرز اوردیگر سامان برآمد کرلیا جو اندرون ملک اسمگل کیاجارہاتھا۔

سمگل شدہ سامان کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد ہے، کسٹمز کے عملے نے سمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔