وزیر آباد: تلخ کلامی پر ملزم نے گولی مار کر دوست کو قتل کر دیا

وزیر آباد: تلخ کلامی پر ملزم نے گولی مار کر دوست کو قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا کی تحصیل وزیر آباد کے نواحی علاقے الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر دوست عدنان عرف دانی نے مقتول راحیل شکیل کو گھر سے بلایا اور گلی میں لے جا کر گولی مار دی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے راحیل شکیل موقع پر ہی چل بسا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ نعش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔