کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے بعد کمپنی کے گارڈ سے رائفل چھین کر فرار ہوئے تھے، پولیس نے اطلاع ملنے پر تعاقب کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ایک ملزم نے قریبی گھر میں داخل ہوکر خاتون کو یرغمال بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے گھر میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بشیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔