پشاور: چھینی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی سمیت دیگر اشیاء مالکان کے حوالے

Published On 13 July,2021 04:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے سٹریٹ کرائمز کے دوران شہریوں سے چھینی گئیں گاڑیاں، موٹر سائیکل ،موبائل فونز اور نقد رقم سمیت دیگر اشیاء مالکان کے حوالے کردیں۔

ایس پی سٹی عتیق شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف شاہ قبول، کوتوالی،پہاڑی پورہ،گلبہار،آغا میر جانی ،خان رازق ،شہید گلفت حسین ،فقیر آباد اور تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کریک ڈائون کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران مسروقہ اشیاء برآمد کی گئیں۔

ایس پی کے مطابق وارداتوں میں ملوث سرگرم 12 گروہوں کے 16 ملزمان گرفتارہوئے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 19موٹرسائیکل، 4 کاریں، ایک رکشہ ،12 قیمتی موبائل فونز، تین لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات برآمد ہوئے جو مالکان کے سپرد کردیئے گئے۔

Advertisement