کراچی میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے حوالے سے تفتیش جا ری ہے۔ نارتھ ناظم آباد اورگلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب ایک شخص کی صدر تاج کمپلکس کی 10 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، متوفی تیز بخار کے باعث کمپلیکس میں قائم نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔