ماڈل نایاب قتل کیس میں پیشرفت، سی سی ٹی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص گرفتار

ماڈل نایاب قتل کیس میں پیشرفت، سی سی ٹی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص گرفتار

ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں چند روز پہلے قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے کیس کی گتھیاں سلجھنے لگی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک روز قبل ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ملزم کو نایاب کے گھر سے باہر جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے شخص کا نایاب کے گھر میں آنا جانا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار کئے جانے والا شخص نایاب کا دوست ہے۔ نایاب کے موبائل فون نمبر ڈیٹا سے بھی اسکا ریکارڈ ملا تھا۔ ملزم نایاب کو قتل کرنے کے بعد ملزم کھڑکی کے راستے گھر سے فرار ہوا تھا۔

مقتولہ کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آ گئی تھی جس میں مقتولہ کے گلے تشدد کے نشانات پائے گئے تھے لیکن موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی تھی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان کا کہنا ہے پولیس کوتاحال فرنزاک رپورٹ کا انتظار ہے ۔ فرانزک رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔ اب تک سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے ۔