راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے نواحی علاقے مہوٹہ موئڑہ میں تین روز قبل 14 ماہ کے بچے اور اس کی ماں کے قتل میں ملوث ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واجد علی کشمیری نے پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے ڈر سے خود کو پیش کیا۔ ملزم نے تین روز قبل نسیم بی بی خاتون کو ویرانہ میں لے گیا، جہاں خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد 14 ماہ کے بچے اور اس کی ماں کو زخمی کیا۔
بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ماں ایک روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔
ملزم واجد علی ولد علی اصغر۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) July 26, 2021
راولپنڈی پولیس کو یہ ملزم چونترہ کےعلاقہ میں خاتون اورکمسن بچے کےقتل کےمقدمہ میں مطلوب ہے، جس کی تلاش و گرفتاری کاتحرک جاری ہے۔ اگر آپ کو اس ملزم کےبارےمیں معلومات ہوں تو ہمیں مطلع کیجیے۔ آپکا تعاون ہمارےلیے اہم ہے۔
03008244958
0519292600
111-276-797 pic.twitter.com/Gm8uIpkTpV
پولیس نے متاثرہ خاتون کی ہمشیرہ کی مدعیت میں ملزم واجد کشمیری کے خلاف مقدمہ نمبر 342/21 زیر دفعہ قتل، اقدام قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے اس کی تصاویر جاری کر کے عوام سے بھی مدد طلب کی تھی، تاہم ملزم نے خود پولیس کے حوالے کر دیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔