فیصل آباد میں پی ایچ اے ملازمین پر دکانداروں کا مبینہ تشدد، 2 ملزمان زیر حراست

فیصل آباد میں پی ایچ اے ملازمین پر دکانداروں کا مبینہ تشدد، 2 ملزمان زیر حراست

فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے سوساں روڈ پر واقع فاسٹ فوڈز کی دکانوں سے ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس کولیکشن کیلئے آنے والی پی ایچ اے کی ٹیم کو دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد ملازمین کو زخمی کردیا۔

دکانداروں کی جانب سے پی ایچ اے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تشدد کا نشانہ بنانے والے دکانداروں میں سے دو افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔