فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈاکو چور بے لگام ہو گئے، پولیس ڈاکوؤں چوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔
فیصل آباد میں تھانہ جھمرہ کے علاقے برج منڈی کے ناصر نامی شہری کے گھر رات کے اوقات میں اسلحے کے زور پر دس سے زائد مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ سے زائد نقدی، 20 تولے زیورات اور دیگر قیمتج سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی وادات کا شکار بننے والے اہلخانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس یونیفارم زیب تن کررکھے تھے۔ مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کے دوران اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کیلئے کاروائی شروع کردی۔