خطرناک افغانی گروہ کے 2 کارندے گولڑہ پولیس کی حراست سے فرار، تحقیقات کا حکم

خطرناک افغانی گروہ کے 2 کارندے گولڑہ پولیس کی حراست سے فرار، تحقیقات کا حکم

تھانہ گولڑہ کی حراست سے فرار ہونے والے ملزمان خپل واک اور ٹول واک انتہائی خطرناک افغانی گروہ کے سربراہ تھے۔ ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے اہلکار معمولی پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال لے جارہے تھے کہ اس دوران ویگو گاڑی میں سوار ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی کو روکا اور جلال عرف خپل اور بلال عرف ٹول واک کو ساتھ لے گئے۔

ملزمان کے خلاف پشاور کے متعدد تھانوں میں سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے، آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔