چوہنگ: ماں بیٹی سے زیادتی کیس، متاثرہ خواتین نے ملزمان کو شناخت کر لیا

چوہنگ: ماں بیٹی سے زیادتی کیس، متاثرہ خواتین نے ملزمان کو شناخت کر لیا

یاد رہے کہ ملزمان نے 22 اگست کو چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں متاثرہ خواتین نے شناخت کی کہ یہ وہی ملزم ہیں جنہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا،عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے طلب کرلیا۔

ملزم عمر فاروق اور منصب کو 30 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، تھانہ چوہنگ کے انسپکٹر محمد سرور بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔