ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی کرنیوالے 6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی کرنیوالے 6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

احساس ندامت یا اداکاری، گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزمان کو ضلع کچہری پیش کیا تو پیشی پر آیا ایک ملزم ارسلان اپنی ماں کو دیکھ کر پیروں میں گر پڑا، پولیس کی جانب سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش گیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ابھی تک کیا تفتیس کی گئی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے۔ تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔