فیصل آباد : مانانوالہ میں چھاپے کے دوران پتنگ ڈیلر گرفتار، چار ہزار پتنگیں برآمد

فیصل آباد : مانانوالہ میں چھاپے کے دوران پتنگ ڈیلر گرفتار، چار ہزار پتنگیں برآمد

فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ میں ایس ایچ او بابر وزیر خان نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پر پاکپتن کے رہائشی ملزم عرفان سرور کو پکڑ کر اس کی بیٹھک میں موجود پتنگوں کا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا جو گنتی کرنے پر چار ہزار سے زائد پتنگیں نکلیں۔ پولیس نے موقع سے خام مال بھی برآمد کر لیا اور ملزم کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پتنگ ڈیلر ہے اور پہلے بھی مقدمات میں نامزد ہے، دوران تفتیش مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔