لاہور: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل، دو ڈاکو گرفتار

لاہور: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل، دو ڈاکو گرفتار

تھانہ ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کے قتل پر پولیس کی جانب سے تحقیقات میں بڑی پیشرفت، واقعے میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، ڈاکو بلال اور ایاز سگے بھائی اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔

دونوں ڈاکوؤں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکو ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کر کے فرار ہوجاتے ہیں، فائرنگ کے بعد محلہ دار گھروں سے باہر آجاتے ہیں۔ سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزموں سے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے مقتولہ ڈاکٹر خولہ کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی، جسے لواحقین نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔