کے پی فوڈ اتھارٹی کا مردان میں کریک ڈاؤن، 14سو کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد

کے پی فوڈ اتھارٹی کا مردان میں کریک ڈاؤن، 14سو کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گڑ گھانیوں سے 1400 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد ہوا، گڑ میں چینی اور مضرصحت کیمکلز استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مردان سٹی میں خلاف ورزی پر 5 بیکری یونٹس سیل کیے گئے، بیکری یونٹس سے 250 کلوغیر معیاری سویٹس برآمد ہوئے، بیکری سے بڑی تعداد میں خراب انڈے بھی ضائع کر دیئے گئے۔