پاکپتن : (دنیا نیوز) پاکپتن میں باپ کا 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، پولیس نے ایک ماہ بعد زنجیروں میں جکڑی لڑکی کو بازیاب کروا کر دارالامان منتقل کر دیا۔
محلہ ضیاء نگر میں کام نہ کرنے پر محمد اختر نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر گھر میں بند کردیا۔ ملزم اپنی ہی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ پولیس نے ایک ماہ سے جکڑی لڑکی کو گھر سے بازیاب کروا کر دارالامان منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔