پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

پولیس کے مطابق واردات تھانہ خزانہ کے علاقے میں ہوئی، اے ایس آئی امجد خان تھانہ بڈھ بیر میں تعینات تھا اور گھر سے ڈیوٹی کےلیے جارہا تھا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ امجد خان فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے ان کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔