فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد اور فائرنگ سے 2 ہلاک، ایک زخمی

فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد اور فائرنگ سے 2 ہلاک، ایک زخمی

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ مکوانہ میں دو ڈاکو شہریوں نے مار دئیے۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ 3 ڈاکو گھر واردات کے لئے آئے۔ گھر والوں کے شور پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 ڈاکو دم توڑ گئے جن میں سے ایک کی شناخت نور جپہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تیسرا ڈاکو زخمی ہوا جس کو اہل علاقہ نے پولیس کے حوالہ کردیا۔