پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کےعلاقے ناصر باغ میں مرد اور خاتون کا پراسرار قتل، لاشیں سڑک کنارے کھڑی گاڑی برآمد ہوئیں۔
تھانہ ناصر باغ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق رات کے وقت کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
مقتولین کی شناحت ارشد علی اور کرن کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پشاور سے ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔