کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی داود پوتہ رو ڈ پر سونے کے تاجر سے مبینہ طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹ لیے گئے ، واردات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں تاجر ابوبکر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے مطابق تاجر صدر گولڈ ٹریڈ ٹاور سے ساڑھے تین کروڑ کے طلائی زیورات فروخت کر کے رقم لے کر نکلا ۔ سوٹ کیس میں رقم رکھ کر رکشے میں کینٹ سٹیشن روانہ ہو ا کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے داود پوتہ رو ڈ انڈر پاس پر روکنے کی کوشش کی۔
ملزمان کے روکنے پر رکشہ الٹ گیا جس کے دوران ملزمان سوٹ کیس لے کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق واقعے کی ہرپہلو سے تفتیش جاری ہے ۔