غیر اخلاقی ویڈیوز پر بلیک میل ہونیوالی خاتون کو بیٹے نے گولیاں مار دیں

غیر اخلاقی ویڈیوز پر بلیک میل ہونیوالی خاتون کو بیٹے نے گولیاں مار دیں

لاہور کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر ثاقب نامی شخص سے دوستی تھی، ثاقب نے خاتون کو غير اخلاقی ويڈيوز سے بليک ميل کرنا شروع کرديا، پيسے دينے سے انکار پر غير ويڈيوز خاتون کی خاندان کے مختلف افراد کو بھيج ديں۔

غير اخلاقی ويڈيوز ديکھ کر خاتون کو اسکے شوہر نے طلاق دے دی، ويڈيوز کی بنياد پر خاتون کی بہن کو بھی طلاق ہوگئی، خاتون کے بيٹے نے طیش ميں آکر ماں کو گولياں مارديں جبکہ خاتون بے گھر ہو کر دارالامان پہنچ گئی۔

مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرليا گیا جبکہ ایف آئی اے سائبر ونگ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔