مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزمان بری

Published On 21 February,2022 04:19 pm

کراچی:(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔

پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے رئیس مما، شاہد جاپانی سمیت دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے ایم کیو ایم کے رئیس ماما و دیگرکو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا، بری ہونے والے ملزمان میں کاشف، عاطف علی، ایاز اور شاہد جاپانی شامل ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کردیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لانڈھی میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کی، ہنگامہ آرائی کے دوران ملزمان نے مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کو قتل کیا تھا۔