کراچی: بیگ سے برآمد ہونیوالی خاتون کی لاش تاحال ناقابل شناخت

کراچی: بیگ سے برآمد ہونیوالی خاتون کی لاش تاحال ناقابل شناخت

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب بیگ سے خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، سوٹ کیس سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سے ممکن نہیں ہے،لاش پرانی ہونے سے فنگر پرنٹس ناقابل شناخت ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ڈی این اے کے لئے سیمپل لئے گئے ہیں،لاپتا افراد کی فہرست میں خاتون کی گمشدگی بھی تلاش کررہے ہیں، واقعے کا مقدمہ دہرے قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے، لاش دو روز قبل جھاڑیوں میں سوٹ کیس سے ملی تھی۔