کراچی:(دنیا نیوز) کراچی میں ہونے والے تینوں دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دھماکے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق والے تینوں دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں تین دہشتگرد گروہوں نے ایک دوسرے کی معاونت کی، متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا کام لیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ماضی میں اس طرح کے بم بنانا کالعدم بی ایل اے کا طریقہ رہا ہے، بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی ہے، دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔