جیکب آباد : (دنیا نیوز) جیکب آباد میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، ملزمان اسلحہ پھینک کر فرار، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
تھانہ سٹی کی حدود اللہ بخش پارک کے قریب مسافر وین سے اترنے والے ضعیف العمر میاں بیوی کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے قتل کردیا، واردات کے بعد ملزمان اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر مقتولین کی شناخت خادم اور سدوری بنگلانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ تنازع کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری سمیت واقعہ کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔