اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ لڑکا لڑکی کے گھر آیا جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
نواحی گاؤں46 ڈی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، امیر اور سلمی دونوں پیار کرتے تھے۔ رات امیر سلمی کو ملنے اس کے گھر گیا تو سلمٰی کے والدین میں سے کسی کی آنکھ کھل گئی اور اس نے شور مچا کر گھر کے دوسرے افراد کو بھی اٹھا لیا۔
سلمی بی بی کے والد اور بھائی نے فائرنگ کر کے دونوں کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔ ڈی پی او حسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے، ان کو حکم دیا ہے کہ جلد سے جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔