ملتان: جانور درخت کیساتھ کیوں باندھے؟، با اثر افراد کا نوجوان پر شدید تشدد

ملتان: جانور درخت کیساتھ کیوں باندھے؟، با اثر افراد کا نوجوان پر شدید تشدد

ملتان کے علاقے راجہ پور میں جانور درخت کے ساتھ باندھنے پر با اثر افراد طیش میں آگئے، نوجوان پر ڈنڈوں، لاتوں، مکوں سے تشدد کیا گیا۔

نوجوان پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، با اثر افراد نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر ڈالی۔