کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی اور کچلاک میں کارروائیوں کے دوران 96 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی اورنگی ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب کچلاک کوئٹہ میں بڑی کارروائی کر کے افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد کر کے قندھار کا رہائشی ملزم پکڑ لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔