لاہور:(دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو اپنےہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں ڈاکو دکاندار بلال حبیب سے 3لاکھ 50 ہزار چھین کر فرار ہورہے تھے کہ ایک ملزم کی جانب سے کیا گیا فائر دیوار سے لگ کر اپنے ہی ساتھی کو جا لگا، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے بعد ازاں حالت خراب ہونے پر زخمی ساتھی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال میں چھوڑ گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی، ڈاکو شہباز مصطفیٰ آباد کا رہائشی اور عمر 23 سال ہے، مزید تفتیش کے ساتھ ساتھ ساتھی ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔