کراچی : ( دنیا نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے ایک کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی مختلف ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔