کراچی: (دنیا نیوز) پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش، گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
ماڑی پور روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا جس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ پولیس اہلکار نے خود پر گولی چلائی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار خالد حسین نے سرکاری اسلحہ سے اپنے سینے پر گولی چلاکر خودکشی کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکار کلری تھانے میں تعینات ہے ، پیٹرول پمپ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات تھا اس سے قبل لاڑکانہ میں خودکشی کی کوشش کرچکا ہے،واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔