کراچی: (دنیا نیوز)گلشن معمار کے قریب کار چور اور پولیس پارٹی میں مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں کار چور موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم ڈیفنس تھانے کی حدود سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا، کار میں ٹریکر لگا ہوا تھا ، چوری کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گاڑی کا پیچھا شروع کردیا۔
پولیس پارٹی اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی جانب سے پیچھا کرنے پر کار چور نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالا ملزم مبینہ طور پر کوئٹہ کا ہے جس کو دو گولیاں لگیں۔