سی ٹی ڈی پنجاب کا بڑا ایکشن ، مختلف کارروائیوں میں 10 مشتبہ افراد گرفتار

Published On 26 January,2023 11:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) دہشت گردی کے تناظر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب کے مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 10 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کے تناظر میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے گجرپورہ کرول جنگل سے 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے ۔

حکام کے مطابق تمام گرفتاریاں گجرپورہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران کی گئیں ، شیخوپورہ،جہلم سے دو دو جبکہ ملکوال سے بھی ایک مشتبہ شخص گرفتار کیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مجموعی طور پر آپریشنز میں 10 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ، گرفتار افراد کے خلاف 5 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

حکام کا بتانا ہے کہ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 44 مقامات کو چیک کیا گیا ، 429 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔
 

Advertisement