اوکاڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

اوکاڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود نواحی گاؤں بونگی سائبہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص کی جان لے گئی ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا تاہم  فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔