منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی کے باعث مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں 33 چک میں پیش آیا جہاں مخالفين کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
چند روز قبل مخالفین کے 4 افراد کو سابقہ دشمنی پر قتل کیا گیا تھا، پوليس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ملزمان پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔